Category : Romantic Based Novel
Writer Name : Huma Waqas
گہری
نیند میں تھا ۔ میں چپکے سے اپنی جگہ سے
اٹھی اور کچن میں آ گئی ۔ میری طلب بڑھ رہی تھی ۔ میں نے کیبن کھولا اس میں سامنے
نوڈلز کا آخری پیکٹ رکھا ہوا تھا ۔ میں نے اسے آدھا توڑا اور پکانے کے لئے چولہے
پر رکھ دیا ۔ میں یہ سب بہت تیزی سے کر رہی تھی ۔ بھوک کی شدت سے برا حال تھا ۔
نوڈلز بنے تو میں وہیں کچن میں کھڑی ہو کر کھانے لگی ۔ جیسے جیسے میں کھا
رہی تھی دل کو جیسے قرار آ رہا تھا ۔ میں
سر جھکائے کھانے میں مگن تھی جب ہادی کی ایکدم سے آواز سنائی دی ۔
” آیت
یہ کیا کر رہی ہو ؟ “
خوف
سے میرے ہاتھ کانپے اور باؤل میرے ہاتھ سے گر کر زمین بوس ہوا ۔ میرا جسم خوف سے
کانپنے لگا ۔
” سوری مجھے بہت بھوک لگی تھی ۔ پلیز
مجھے کچھ مت کہنا پلیز ۔”
میں
بچوں کی طرح کانپ رہی تھی اور رو رہی تھی اور بے بسی سے نیچے گرے نوڈلز دیکھ رہی
تھی ۔ وہ جو غصے میں بھرا کھڑا تھا ایک دم سے آگے بڑھا اور آ کر مجھے سینے سے لگا
لیا ۔ میں اب بھی کانپ رہی تھی ۔
” اٹس اوکے ۔ ”
وہ
میرے سر اور پیٹھ کو سہلا رہا تھا ۔ شاید میری حالت بہت ابتر لگ رہی تھی ۔
” آئی ایم سوری ہادی ۔ مجھے بہت بھوک لگی
تھی ۔ ”
” اوکے اوکے ہو گیا نا اب ۔ بس چپ کرو ۔
”
”
میں آئیندہ خیال رکھوں گی ۔ ”
میں
ہچکیوں میں کہہ رہی تھی ۔ اس نے ایکدم سے مجھے الگ کیا اور میرے چہرے کو اپنے
دونوں ہاتھوں میں جکڑ لیا ۔
” آیت بس کرو اب ۔ چپ ۔ میں کچھ نہیں کہوں گا تمہیں ۔ ”
میں
پرسکون ہو گئی تھی ۔ وہ اب میری آنکھوں میں دیکھ رہا تھا ۔ پھر اس نے مجھے آہستہ سے اپنے ساتھ لگا لیا
۔ مجھے عجیب سا احساس ہوا یہ بہت الگ تھا ۔ وہ شاید بے خود ہو رہا تھا ۔ میں
جیسے ایکدم سے ہوش میں آئی اور دونوں ہاتھوں سے اسے پیچھے کیا ۔
” مجھے نیند آ رہی ہے ۔ ”
میرا
دل پوری رفتار سے دھڑک رہا تھا لیکن میں یہ سب نہیں چاہتی تھی ۔ بالکل نہیں چاہتی
تھی ۔ میں اس سے الگ ہوئی اور تیز تیز چلتی ہوئی باہر آئی ۔ وہ وہیں کچن میں کھڑا
تھا ۔ میں اس کا لمس اب بھی محسوس کر سکتی تھی ۔ میں نے اپنی جگہ سنبھالی اور خود
پر کمفرٹر تان لیا ۔ کچھ دیر بعد مجھے اس
کے قدموں کی چاپ بھی سنائی دی وہ چند سیکنڈ میرے سرہانے بھی کھڑا رہا لیکن پھر اپنی
جگہ پر جا کر لیٹ گیا ۔ شاید ہم دونوں ہی جاگ رہے تھے ۔
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 503 Pages Pdf
- It’s Free Download Link