Novel : Wo Mera Na Mehram Tha Complete Novel
Writer Name : Fatima Writes
Category : Rude Hero Based Romantic Novel
حنا وضو بنا کر باہر آئی تو عاقب ابھی بھی
آنکھیں موندے چہرے پہ مسکراہٹ لیے جانے کن خیالوں میں محو تھا ہلکی بھوری آنکھوں
کو گھنی سیاہ پلکوں نے ڈھانپ رکھا تھا گندمی رنگت کے چہرے پر ہلکی براؤن داڑھی
اونچا ستوا ناک اور ہلکی مونچھوں تلے عنابی ہونٹ بلا شبہ وہ اک خوبصورت مرد تھا
حنا دل سے مسکرائی اور نم آنکھیں آسمان کی طرف اٹھاتے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
تھا عاقب اسنے دھیرے سے پکارا جی اسنے حنا کی پکار پہ جھٹ سے لبیک کہا آ جائیں اوکے
عاقب نے آگے جائے نماز بچھائے جبکہ حنا نے اسکے پیچھے اسکی امامت میں نماز پڑھی
جبکہ دل تشکر کے احساس سے بھرا تھا اسنے صبر کیا اللّٰہ کی دی آزمائش کو اسکی دی
ہمت اور صبر سے پاس کیا تھوڑا سا بھٹکی تو اللّٰہ تعالیٰ نے فوراً اسکی رہنمائی کی
اور وہ پھر سے اللّٰہ کے راستے پر لوٹ آئی تھی تو اللہ نے اسے بہترین ساتھی سے
نواز دیا دونوں نے نماز ادا کی تو عاقب نے اسکے مصلے پہ آکر اسکی گود میں اپنا سر
رکھا آپکو پتا ہے آپ میرے لیے کیا ہیں؟ آپ میری زندگی ہیں حنا آپ میرا ایمان کامل
کرنے کی وجہ ہیں حنا آپ میری روح کا حصہ ہیں حنا میں چاہتا ہوں کہ میں جنت تک آپکا
ساتھی بنو میں چاہتا ہوں اس جہاں کے ساتھ ساتھ اس جہاں میں بھی آپ کا محرم بنو آپ
نہیں جانتی میں کتنا زیادہ چاہتا ہوں آپکو آپکی آنکھوں کی نمی بھی مجھے بے چین
کرتی ہے آپکے جسم میں اٹھتی درد کی لہر مجھے میری روح میں اٹھتی محسوس ہوتی ہے وہ
جنونیت سے بولا جبکہ حنا کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے آپ جانتی ہیں میں کب سے چاہتا
تھا اسنے حنا کے آنسو صاف کرتے پوچھا تو حنا نے نا میں سر ہلایا جب ہم چھوٹے ہوتے
تھے آپ ہمیشہ مجھے بڑوں کی مار سے پروٹیکٹ کرتی میری دل میں اک نرم سا گوشہ بنا
گئیں وہ نرم گوشہ کب محبت کا منار بن گیا مجھے نہیں پتہ چلا مگر کبھی اللّٰہ
تعالیٰ سے آپکو مانگنے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ آپ میری نامحرم تھیں اور آج دیکھیں
میں کھلے دل سے اللہ تعالیٰ سے آپکا جنت تک کا ساتھ مانگ سکتا ہوں میں اس غفار کا
ہر لمحہ شکر گزار ہوں جس نے آپکو مجھ فقیر کو دے دیا مجھے میری اوقات سے بڑھ کر
نواز دیا عاقب کے الفاظ حنا کے سارے درد دھو کر اک تازہ روح پھونک گئے تھے
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 237 Pages Pdf
- It’s Free Download Link