Ishq Jab Kerta Hai Aseer By Sanam Shaikh

Novel : Ishq Jab Kerta Hai Aseer
Writer Name : Sanam Shaikh

Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Ishq Jab Kerta Hai Aseer Novel Complete by Sanam Shaikh is available here to download in pdf form and online reading.
 
 

میں تم سے نکاح کر رہا ہوں، حاکمانہ سے انداز میں محض اطلاع
دی گئی تھی۔ کـیــا؟ یہ کیا بکواس ہے؟ پری اسکی بات پر ہتھے سے اکھڑ گئی تھی۔ مجھے
تم سے نکاح نہیں کرنا سمجھے تم؟ پری نے کھڑی ہوتے ہوئے چلا کر کہا تھا۔ مگر میں نے
تم سے پوچھا نہیں تمہیں بتایا ہے،کیونکہ مجھے تم چاہیے ہو ہر حال میں ، وجدان
مسکراتا ہوا اس کے مقابل آیا تھا۔ کیا سمجھا ہوا ہے تم نے مجھے؟ کوئی ٹوائے ہوں
میں جو تمہیں چاہیے ؟انسان ہوں میں ،میری مرضی میری خوشی کی کوئی اہمیت نہیں ؟پری
آنکھوں میں آنسو لیے اس کے سامنے کھڑی تھی۔ وہ اس وقت وائیٹ کلر کی میکسی میں تھی
جس پر رنگ برنگے نگوں اور موتیوں کا نفیس سا کام بنا ہوا تھا، گولڈن براؤن بالوں
کو ہمیشہ کی نسبت کھلا چھوڑے، نفاست سے کیے گئے نیچرل میک اپ ،اور نیلی کانچ
آنکھیں جن کو کاجل سے مزید دوآشنہ بنادیا گیا تھا، دوپٹہ شانوں پر ڈالے، اپنے
انتہائی قاتلانہ روپ میں سیدھا وجدان کے دل میں اتر رہی تھی مگر وہ دل سے نظریں
چراگیا تھا۔ سمجھا تو بہت کچھ ہے کبھی فرصت میں بتاؤنگا، وجدان اسے دیکھتے ہوئے
زومعنی انداز میں مسکرایا تو اسکا ڈمپل بھی مسکرا اٹھا تھا۔ میں کچھ نہیں جانتا
مگر میں اپنی زندگی میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں اب اسے تم ضد سمجھو یا جو بھی،
وجدان مسکرا کر کہتا پری کا دل جلاگیا تھا۔ مگر میں تمہیں ایک منٹ بھی اپنے ساتھ
برداشت نہیں کرسکتی کجا تم سے نکاح کرنا،پری کہتی ہوئی جلدی سے دروازے کی طرف بڑھی
تھی۔ ایک منٹ رکو بے بی،یہ دیکھتی جاؤ،وجدان نے کہتے ہوئے ایک اینویلپ اسکی جانب
بڑھایا تھا۔ کیا ہے اس میں ؟ پری نے پوچھا تھا میرے اور تمہارے کچھ اسپیشل مومنٹ،
یقیناً تمہیں پسند آئیں گے،وجدان نے اینولپ اسے تھمایا اور غور سے اسکے چہرے کے
تاثرات نوٹ کرنے لگا۔ پری نے اینولپ کھولا تو اس میں تصویریں تھیں، جیسے جیسے وہ
تصویریں دیکھتی جارہی تھی اسکا رنگ لٹھے کی ماننس سفید پڑتا جارہا تھا جیسے کسی نے
اسکے اندر سے خقن نچوڑ لیا ہو۔ ان تصویروں میں وہ اور وجدان بلکل قریب تھے، وجدان
جو اسکے چہرے کے تاثرات دیکھ رہا تھا، اس کے قریب جا کر رکا تھا اور اسکے کان میں
سرگوشی کی تھی۔ کیسے لگے پوز؟ پری نے مڑ کر وجدان کو دیکھا تو وہ اسے ہی دیکھ رہا
تھا۔ اسکے ہاتھ سے سب تصویرں نیچے گری تھیں اور بے ساختہ اسکا ہاتھ اٹھا تھا مگر
اس سے پہلے کہ اسکا ہاتھ وجدان کے چہرے پر پڑتا وجدان نے اسکا ہاتھ پکڑلیا تھا پری
نے بے اختیار اپنا دوسرا ہاتھ اسکے گال پر مارنا چاہا تو وجدان نے اسکا ارادہ
بھانپتے ہوئے اسکا دوسرا ہاتھ بھی پکڑ لیا تھا۔ ارے سویٹ ہارٹ مجھ سے
ہوشیاری،تمہیں لگا یہ جو تم بھاگ رہی تھیں یہ آسان ہے؟ میں نے خود تمہیں موقع دیا
تھا تاکہ تم خوش ہوجاؤ تھوڑی دیر کیونکہ اسکے بعد تمہیں سرپرائز بھی تو دینا تھا
نا،وجدان نے کہتے ہوئے اسکے دونوں ہاتھوں کو اسکی کمر سے پیچھے لے جاتے ہوئے اسے
خود سے قریب کیا تھا۔ پری نے تڑپ کر اسے دیکھا تھا، ضبط سے اسکی آنکھیں سرخ ہورہی
تھیں۔ تم نے میرے ساتھ؟ پری نے چہرہ اوپر کر کے وجدان سے کچھ کہنا چاہا اسکے ہونٹ
لرزر رہے تھے مگر الفاظ اسکا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔

 
Click on the link given below to Free download Pdf
It’s Free Download Link
 
Media Fire Download Link

Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top