Welcome to Urdu Novels Mania team, a platform for all the social media writers. Zarish Noor, a famous versatile writer presenting her first novel for Urdu Mania team. Her complete novel Dhani Aanchal , is available here to download in pdf & for online reading.
ازلان نے غصے سے مٹھیاں بھینچ لیں اور کمرے میں
چکر کاٹنے لگا۔ اور پھر تیزی سے کمرے سے نکل کر ساتھ والے کمرے میں گیا۔ جو کہ اس
کے زیراستعمال تھا۔ یہ فلیٹ اس نے اپنی پڑھاٸی کے دوران لیا
تھا۔اور پھر اس کے بعد بھی جب کبھی لاہور آنا ہوتا وہ ہوٹل کی بجاۓ یہی رکتا تھا۔ اس
نے الماری میں سے فلیٹ کے پیپرز نکالے اور اپنے وکیل کو کال کر نے لگا۔ تبھی واش
روم کا دروازہ کھلا اور مشال شاور لے کر باہر نکلی۔اسے کمرے میں دیکھ کر دروازے
میں ہی رک گٸی۔ اس
کے بالوں سے گرتی پانی کی بوندیں اس کے چہرے کو بھگو رہی تھی۔ گلے میں پڑا دوپٹہ
ایک ساٸیڈ کو ڈھلک
گیا تھا۔ ازلان ایک ٹرانس کی کیفیت میں چلتا ہوا اس کےقریب آیا۔ مشال نے اس کی
نظروں سے گھبرا کر جلدی سے دوپٹہ ٹھیک کیا۔ سوری مجھے نہیں پتہ تھا یہ آپ کا کمرہ
ہے؟ اس کمرے میں آنے کا حق صرف تمہیں ہی تو ہے۔ یہ کہہ کر وہ کمرے سے نکل گیا۔
It’s Free Download Link