Bill Gates Chahiye Novel by Deeba Tabbasum

Welcome to Urdu Novels Mania team, a platform for all the social media writers. Deeba Tabbasum, a famous versatile writer presenting her first novel for Urdu Mania team. Her complete novelBill Gates Chahiye , is available here to download in pdf & for online reading.

 

کسی
کو پیسے کی گڈی تھما کر ایک فائر کروانا آج کل کوئی خطرناک کام نہیں ہے اور اثر و
رسوخ والوں کیلیے تو بالکل نہیں ہے—ہم اُس کا مقابلہ نہیں کرسکتے—” جنت
نے جیسے اپنی کمزوری بتلائی ہو—

“تم میرا ساتھ دو تو میں کسی کا بھی مقابلہ کرسکتا
ہوں—” اس نے جنت کے ماتھے پر آئے بال کانوں کے پیچھے اُڑیستے پیار بھرے
انداز میں کہا—

“دوگی میرا ساتھ؟” اس نے جنت سے عہد چاہا—جنت نے اثبات
میں سر ہلاتے اسکے سینے پر اپنا سر رکھ دیا—

I        really
love     you      moiz…I
love     you
so    much     and
I’m sorry    for     everything, for     my
foolish     behavior, for     my
stupid, nonsense       attitude
!”

معیز
کو اپنا گریبان بھیگتا محسوس ہورہا تھا مگر یہ اعتراف روح کو مسرور کرنے کیلیے بہت
تھا—جنت کے بازوؤں کی سخت گرفت وہ اپنی کمر کے گرد محسوس کررہا تھا—معیز نے
اسکے بال سہلاتے اسکے گرد اپنا حصار قائم کیا— وہ سکون سے آنکھیں موندے اسکے سینے
پر سر رکھے کھڑی تھی—قدموں کی چاپ پر معیز نے سامنے دیکھا—ابراہیم حسین پینٹ کی
ایک جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا انہیں ہی دیکھ رہا تھا—معیز نے جنت کے گرد سے اپنا
بازو ہٹایا اس نے بھی پلٹ کر دیکھا تھا—

“سنا تھا محبت اندھی ہوتی ہے مگر آج دیکھ بھی لیا—” وہ
چلتا ہوا ان سے کچھ فاصلے پر کھڑا ہوگیا—

“بھئی جگرا ہے تمہارا— ہفتے ہفتے گھر سے غائب بیوی کو بھی
کُھلے دل سے بانہوں میں لے لیا—
I appreciate—” اس نے ایک ابرو اُٹھاتے سراہنے
والے انداز میں کہا—

“وَل تمہاری بیوی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے میرا—”
وہ اگلا جملہ نہیں بول سکا تھا معیز احمد کا بھاری مکا اسکے جبڑے پر پڑا تھا وہ دو
تین قدم پیچھے گیا تھا—

“یو باسٹرڈ! ” ابراہیم حسین نے اپنے ہونٹ کے پھٹے کنارے
کو شہادت کی اُنگلی سے چھوتے کہا اور اگلے ہی لمحے وہ دونوں گتھم گتھا ہوچکے
تھے—شور کی آواز پر پوری کمیونٹی وہاں اکٹھی ہوچکی تھی—

سکیورٹی
گارڈ بھی پہنچ چکے تھے—جنت کا سر چکرانے لگا—ہر شےء گھومتی محسوس ہوئی—

“جنت!” سہل نے چیختے ہوئے گرتی جنت کے سر کے نیچے ہاتھ
رکھ کر فرش سے سر ٹکرانے سے بچالیا تھا—معیز اور ابراہیم حسین دونوں جنت کی جانب
متوجہ ہوئے تھے—

Click on the link given below to Free download Pdf
It’s Free Download Link
 
Media Fire Download Link

Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top