Novel : Mohabbatein Season 3 Complete Novel
Writer Name : Rimsha Hussain
Category : Bold & Romance Based Novel
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , Bold romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based, social romantic Urdu, Mohabbatein Season 3 Novel Complete by Rimsha Hussain is available here to
آپ
کو سونا ہے تو سوجائے میں نے کونسا آپ کے سونے پہ پابندی لگائی ہے ویسے بھی دراصل
بات یہ ہے آج منگل ہے اور میرا فیورٹ ڈرامہ چلنے والا ہے سو میں وہ دیکھوں گی اور
اتنی رات بھی نہیں صرف آٹھ ہی بجے ہیں۔آئرہ نے اچھی خاصی تقریر کرڈالی۔
تو
کیا ہوا آٹھ بجے ہیں تو تمہیں اندازہ بھی نہیں آج میں نے کتنے کام کیے کل مجھے وقت
پہ اسٹیشن بھی جانا ہے اِس لیے ریموٹ رکھو اور سونے کی تیاری کرو۔سکندر اُس کی بات
سن کر گھور کر بولا
ایک
گھنٹہ صبر کرے میں حبس ڈرامہ دیکھ کر سوئے ہوگی ورنہ نہیں۔آئرہ بضد ہوئی۔
اپنا
فون پکڑو وہاں سے یوٹیوب میں دیکھ لو یا کمرے سے باہر چلی جاؤ پر میرا سکون برباد
مت کرو۔سکندر زچ ہوا۔نا میں موبائل پکڑوں گی اور نہ میں باہر جانے والی ہوں مسئلہ
آپ کو ہے تو آپ جائے۔آئرہ نے سکون بھرے لہجے میں کہاتم ایسے نہیں مانوں گی مجھے دو
ریموٹ کنٹرول۔سکندر بیڈ پہ آتا اُس سے ریموٹ لینے کی کوشش کرنے لگا۔میں نہیں دوں گی
اور ہر بار آپ کی نہیں چلے گی۔آئرہ بیڈ سے اُٹھ کھڑی ہوئی۔
دیکھو
آئرہ تنگ مت کرو میں واقع تھک چُکا ہوں سونا چاہتا ہوں۔سکندر نے کجھ نرمی کا
مظاہرہ کیا۔
صرف
ایک گھنٹے کی تو بات ہے۔آئرہ نے کہا
تم
کل بھی دیکھ سکتی ہوں۔سکندر نے ضبط کیے کہا
آپ
بہت بُرے ہیں پتا نہیں کیوں موم ڈیڈ نے میری شادی آپ سے کروائی ایک ڈرامہ تو دیکھنے
دے نہیں رہے دُنیا جہاں کی خوشیاں کہاں سے دینگے۔آئرہ جذباتی ہوتی ریموٹ بیڈ پہ پھینک
کر کمرے سے باہر چلی گئ۔سکندر حیرت سے اُس کے ردعمل کے بارے میں سوچنے لگا پھر
سرجھٹک کر بیڈ پہ لیٹ گیا۔
بار
بار کروٹ بدلنے کے بعد بھی اُس کو نیند نہیں آئی تو اُٹھ بیٹھا پورے کمرے میں نظر
گھمائی تو آئرہ موجود نہیں تھی اُس نے سائیڈ ٹیبل سے اپنا سیل فون اُٹھایا تو نو
بجے کا وقت ہورہا تھا۔
کہاں
چلی گئ یہ۔سکندر بلینکٹ خود سے دور کرتا کمرے سے باہر آیا ہال لاوٴنج ٹیرس ہر جگہ
اُس نے دیکھ لیا پر آئرہ اُس کو کہی نظر نہیں آئی ابھی وہ لان میں جاتا کے پلر کے
پاس کسی کی موجودگی کا احساس ہوا سکندر نے سیل فون کی ٹارچ آن کرکے وہاں روشنی کی
تو پلر کے ساتھ ٹیک لگائے خاموش بیٹھی آئرہ نظر آئی سکندر شکر کا سانس خارج کرتا
اُس کے پاس بیٹھ گیا۔
یہاں
کیوں بیٹھی ہو؟سکندر نے پوچھا
آپ
سے مطلب۔آئرہ نے بے رخی دیکھائی۔
مطلب
ہے تبھی تو پوچھ رہا ہوں یہاں کیوں بیٹھی ہو؟سکندر نے اپنا سوال دوبارہ سے رپیٹ کیا۔
آپ
کو مطلب نہیں ہونا چاہیے آپ کو تو نیند آرہی تھی نہ تو جائے جاکر سوجائے یہاں میرے
پاس کیوں آئے ہیں۔آئرہ نے غصہ دیکھایا۔تمہیں غصہ بھی آتا ہے مجھے آج پتا چلا۔سکندر
اندھیرے میں بھی اُس کے تاثرات نوٹ کرسکتا تھا۔آپ کو غصہ کرنے سے فرصت ملے تو آپ
کو پتا چلے کسی اور کو بھی غصہ آ سکتا ہے۔آئرہ نے منہ بسورااچھا اُٹھو باہر بیٹھنا
ٹھیک نہیں کمرے میں آؤ۔سکندر نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر کھڑا کیا۔مجھے کہی جانا ہے آپ
کو جانا ہے تو جائے۔آئرہ نے اپنا ہاتھ کھینچ کر کہا
آئرہ
لِسن اگر میں نرمی سے پیش آرہا ہوں تو اُس کا غلط فائدہ مت اُٹھاؤ اگر میں کہہ رہا
ہوں کمرے میں چلو تو مطلب چلو۔سکندر نے اِس بار روعب سے کہا
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 255 Pages Pdf
- It’s Free Download Link