Waja Tum Ho Complete Novel By Hira Shah

 Novel : Waja Tum Ho Complete Novel
Category : Romantic Based Novel
Writer Name : Saba Mughal
Hira Shah is the author of the book #Waja_Tum_Ho Pdf. It is an excellent socialTheft hero and theft heroin base urdu novels,
 

سلوی جی میں آج پھر سونو کا ہاتھ آپکے ہاتھ میں
دیتا ہوں ۔ اب مت چھوڑیے گا ” عالیان نے بہرام کا ہاتھ سلوی کے ہاتھ پر رکھا
اور دونوں کے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ دبا کر تاکید کی ۔
جیسا آپ چاہیں ۔۔ مسٹر عالیان بہرام تابش”
سلوی نے سر کو اثبات میں ہلاتے حامی بھرتے کہا
اور آپ ؟ ” عالیان نے سوالیہ نگاہ بہرام
کی طرف کیں ۔

ممم ۔۔ مجھے تو قید میں ڈالا گیا ہے ۔ مجھے
بھلا آزادی لینے کا کہاں حق ہے ” وہ کاندھے اچکا کر لہجے میں شرافت لاتے ہوئے
بولا تو عالیان اور سلوی دونوں بے اختیار ہنس پڑے
یہ حق کبھی دیا بھی نہیں جائے گا ۔ ”
عالیان لہجے پر زور دیتے ہوئے بولا پھر اپنے ہاتھ ہٹا لیے ۔
مس سلوی آپ اپنے قیدی کو سنبھالیں ۔ ” وہ
سلوی سے آنکھ دبا کر کہتا ان دونوں کو وہیں چھوڑ کر خود اندر چلا گیا ۔ اسکے جاتے
ہی سلوی نے بہرام کو دیکھا ۔ اسکے چہرے کے تاثرات زرا بدلے تھے ۔
کیا تم نے الفت کو مار دیا ۔ ” سلوی کا
سوال غیر متوقع تھا جس پر بہرام نے برا سا منہ بنایا ۔
کیا ہم آج صرف اپنی بات کریں ۔ الفت نے جو کیا
اسکی سزا اسکو مل گئی ۔ تم اب کبھی اسکا زکر میرے سامنے نہیں کرو گی ” بہرام
نے مخصوص انداز میں تنبیہ کی تو سلوی نے سر میکانکی انداز میں اثبات میں ہلا دیا ۔

سونو ہوتا تو کیا کرتا ؟ ” سلوی نے اسکا
چہرا دیکھتے ہوئے اگلا سوال کیا

پتا نہیں ۔ ” بہرام نے ہلکے سے کاندھے
اچکائے

شاید بہت زیادہ روتا ۔۔ ” پھر اندازہ
لگاتے ہوئے بولا

سونو کو اسکی سلوی جی ملتی تو کیا کرتا ۔ اسے
سب حقیقت پتا چل جاتی تو کیا کرتا ؟ سلوی نے اگلا سوال کیا
تو بھی خوشی سے رو پڑتا ۔ اپنا چہرا سرخ کر
لیتا اور زرا جھجکتے ہوئے سلوی جی کو گلے لگا لیتا ۔ ” بہرام نے ٹھہرے ہوئے
لہجے میں بیان کرتے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑ کر کھڑا کیا سلوی کا دل بے اختیار
ڈھرکا تھا

میرے خیال سے وہ معصوم سی صورت بنا کر شکایت
کرتا کہ سلوی جی آپ کہاں چلی گئیں تھیں ۔ کیا میرا خیال نہیں آیا آپ کو ۔ میں نے
تو ہمیشہ اپنے گمانوں میں اسے ایسے ہی دیکھا ہے ” دونوں آمنے سامنے کھڑے تھے
اور سلوی بہت پیار سے بولی تھی ۔ بہرام نے ایک لحظے کو اسکی صورت دیکھی ۔ سلوی کی
آنکھوں میں چمک تھی جو اسے بہت عرصے بعد نظر آئی تھی پھر اسنے اگلے ہی لمحے سلوی
کو اپنی طرف کرتے اسے گلے لگا لیا تھا ۔ سلوی اسکے وجود سے لگی کچھ دیر تک ساکت
رہی ۔ اسے اپنی ڈھرکن بھی سنائی نہیں دے رہی تھی ۔ وقت بھی لگتا تھا رک سا گیا ہے چند
سعاتیں گزری جب بہرام نے اسے خود سے الگ کیا تھا شام تقریبا ڈھلنے کے مقام پر تھی
۔ ہلکی ہوا بھی چل رہی تھی جو سلوی کے بال پھڑپھڑا رہی تھی ۔ بہرام نے اسکے چہرے
سے ایک لٹ کان کے پیچھے اڑس دی ۔

آئی لو یو ۔ ” سلوی یک دم جزبات کی شدت سے
بولی تو بہرام جوابا سر کو نیچے جھکاتے کان کی لو مسلنے لگا ۔

The Novels Mania Team dreams up and manufactures the premium and incomparable quality of Novels PDF Books.
You can find here…novel in urdu, romantic novel in urdu, bold novel, novels romance, love novels, romance novel novel in urdu, novels in urdu pdf, famous urdu novels, new urdu novels, latest urdu novels, urdu books online, urdu novel online reading, urdu books to read, urdu best books pdf, urdu best books, pdf urdu books,
Waja Tum Ho is based on Theft hero and theft heroin base novel, also, which is written by Hira Shah as the author. She has an awesome writing style. So, you can download the novel by clicking on the download button.
You can also subscribe to us on our YouTube channel. Please do comment and also share with your friends and family.
  • Download in pdf form and online reading.
  • Click on the link given below to Free download 718 Pages Pdf
  • It’s Free Download Link
 
Media Fire Download Link
 
 
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹس باکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top