Novel : LAA Complete Novel
Writer Name : Soni Mirza
Category : social romantic urdu story
Soni Mirza is the author of the book Laa Pdf. It is an excellent social romantic urdu novels,islamic based novels,,
“تیرے بندے تو بہت تھکا دیتے ہیں مجھے۔۔۔۔تُو معاف
کرتا ہے۔۔۔پر وہ نہیں کرتے۔۔۔مجھے تُو کتنی غلطیوں کے بعد بھی پردہ رکھ لیتا
ہے۔۔۔۔دل تیری محبت کا سوچ کر بھر جاتا ہے۔۔۔۔میرا دل جب تڑپتا ہے اور تنہائی کا
پہرہ ہوتا ہے تو یہ لوگ نہیں بلکہ مجھے تُو سنبھالتا ہے۔۔۔۔مجھے جب سب چھوڑ جاتے
ہیں اور غم کی کیفیت میں مجھے ۔۔۔۔تب تُو ہی بس یہ ہاتھ تھامتا ہے۔۔۔۔۔۔دنیا والے
خفا ہو جائیں تو صبر کر لوں گی۔۔۔۔مجھے زاویان نے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ہے اور
مجھے اس کے بغیر رہنا نہیں آتا۔۔۔۔۔۔تو رحمٰن ہے۔۔۔۔۔تیری رحمتیں حوصلہ ہیں میرا۔۔۔۔اگر
تُو ناراض ہو گیا یا مجھے تو نے تنہا چھوڑ دیا تو۔۔۔۔۔تو مر جاؤں گی یا
اللّٰہ۔” مصلے پر بیٹھی امرحہ تہجد کی نماز میں آنسو بہا رہی تھی۔ تھوڑی دیر
بعد فجر کی اذانیں سنائی دی تو اس نے نماز ادا کر کے قرآن کھولا۔ ابھی چند آیات کو
ہی پڑھا تھا کہ آنسو پھر سے بہنے لگے۔ کسی آیت کے لفظ اسے مزید موٹے ہو کر دکھائی
دے رہے تھے۔ جیسے وہ اسی کیلئے ہوں۔
“کیا ہوگیا ہے؟ کیسے فیصلے کرتے ہوۓ؟ کیا تمہارے
پاس کوئی کتاب ہے جس میں پڑھتے ہو کہ جو چیز تم پسند کرتے ہو وہ تم کو ضرور ملے
گی؟ یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں کہ جو کچھ تم طے کر لو گے قیامت کے دن تک وہ
تمہارا ہوگا؟” القلم:36_39
امرحہ نے آیات پڑھیں تو جیسے اسے اس کے سوال کا جواب
دیا گیا ہو۔ ہم انسان چاہے جتنے بھی عقلمند کیوں نہ ہو جائیں پر خدا کے فیصلوں کو
کبھی نہیں سمجھ سکتے۔ اپنے آنسو صاف کرکے اس نے قرآن بند کیا اور ہلکے سبز رنگ کی
شلوار قمیض زیب تن کر کے مدرسے جا پہنچی۔ زینب عالمہ نے اسے دوپٹے میں دیکھا تو
فوراً پاس آئیں۔
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 1029 Pages Pdf
- It’s Free Download Link