Novel : Tere Sang Yara Complete Novel
Writer Name : Arfa Ejaz
Category : Khoon Baha Novel
“تم
آئی کیوں نہیں بکس لے کے میں کب سے ویٹ کر رہا ہوں؟” ثمامہ نے ماتھے پہ بل
ڈالتے اس کے بولنے سے پہلے سوال کیا تھا۔ ماتھے پہ بل آئے تھے۔
“آج
بھی؟” ہالے آنکھیں پھیلائی تھیں۔
“کیوں
آج کیا ہے؟” ثمامہ کی سنجیدگی میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔
“نہیں،،،
وہ میرا مطلب ہے،،، وہ نکاح” ہالے کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ کیا بولے۔
“کیوں
نکاح کے بعد لوگ پڑھتے نہیں ہیں؟” ثمامہ کے ماتھے کے بلوں میں مزید اضافہ ہوا
تھا۔
“پڑھتے
ہیں مگر اپنے جلاد اور کھڑوس شوہروں سے نہیں پڑھتے۔” ہالے بڑبڑائی تھی۔
“یہ
تمہارا منہ ہی منہ میں بڑبڑانا ذہر لگتا ہے مجھے۔” وہ ناگواری سے بولا تھا۔
“میں
پوری کی پوری ہی ذہر لگتی ہوں آپ کو؟” اس نے دل ہی دل میں سوچا، زبان سے بول
کے اپنی شامت نہیں بولوانا چاہتی تھی۔
“بیگ
لے کے فوراً نیچے آؤ مجھے اور کوئی بہانا نہیں سننا۔” اسے منہ کھولتے دیکھ کے
ثمامہ نے ہاتھ اٹھا کے ختمی لہجے میں کہا تو وہ بےبسی سے بیگ اٹھا کے اس کے پیچھے
چل پڑی تھی۔
وہ
جتنی بھی شیخیاں بھگار لے ثمامہ کے سامنے اس کی بولتی ہمیشہ بند ہو جاتی تھی۔ اور
وہ بیہیو ایسے کر رہا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور اس طرح ہالے کو بھی اس کے
سامنے احتجاج کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں ملا تھا۔ راحیلہ بیگم جو اوپر ہی آنے لگی
تھیں اپنی بیٹی کو ثمامہ کے پیچھے پھولے منہ اور بیگ سمیت آتے دیکھ کے انہوں نے
مسکراہٹ دبائی تھی۔ انہیں پورا یقین تھا ثمامہ ان کی بگڑی بیٹی کو اچھی طرح سدھار
لے گا۔ ان کے پاس سے گزرتے ہالے نے اک شکوہ بھری نگاہ ان پہ ڈالی جسے دیکھ کے بھی
وہ انجان بن گئی تھیں۔ جبکہ ہالے بس دانت پیس کے رہ گئی تھی
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 81 Pages Pdf
- It’s Free Download Link