Chahaton Ki Kehkshan Novel Season 2 By Kaniz Fatma

Novel : Chahaton Ki Kehkshan Season 2 Complete Novel
Writer Name : Kaniz Fatma
Category : Romance Based Novel
 
Kaniz Fatima is the author of the book Chahaton Ki Kehkshan (Season 2) Pdf. It is an excellent social, most romantic and rude Hero base novel.

جان۔۔۔۔عالمگیر نے اس کی کلائی پکڑ کر اسے روکا۔ کیا ہوا؟عالمگیر نے لیپ ٹاپ دوسری طرف رکھ کر عشنا سے پوچھا۔ کچھ نہیں۔۔۔۔آپ کام کر لیں بس۔۔۔۔
عشنا کا منہ ہنوز پھولا ہوا تھا۔ ٹھیک ہے تو رومانس کر لیتے ہیں۔۔۔۔
عالمگیر نے عشنا کی کلائی کھینچی تو وہ اس کے
پاس آ گیری۔ عالمگیر نے اسے اپنی باہو میں بھر لیا۔
میں۔۔۔میں نے یہ تو نہیں کہا۔۔۔۔
عشنا عالمگیر کی باہوں میں کسمسای۔ تو پھر کیا کہہ رہی تھی میری جان؟
عالمگیر نے عشنا کو مقابل کر اس کی ناک کھینچتے
ہوئے پوچھا۔
میں۔۔۔۔میں کہہ رہی تھی کہ۔۔۔کہ۔۔۔
عشنا نے اپنی ناک سہلاتے ہوئے عالمگیر کو دیکھا
ساتھ اب وہ اپنے دوپٹے کا کونا منہ میں رخ کر کھینچنے لگی۔
جان تم پر تو ہم ویسے ہی فدا ہیں۔۔۔۔ان اداؤں سے قتل کا ارادہ
ہے کیا۔۔۔۔۔؟
عالمگیر نے عشنا کے منہ سے دوپٹے کا کونا نکل کر ایک طرف کیا۔
عالم۔۔۔۔چلیں نا کوئی مووی دیکھتے ہیں۔۔۔عشنا نے مسکراتے ہوئے عالمگیر سے فرمائش کی۔ کیوں نہیں میری جان۔۔۔۔رُکو ۔۔۔۔میں سی ڈیز لاتا ہوں۔۔۔۔عالمگیر کہتا ہوا لیپ ٹاپ بند کر بُک ریک کے نیچے بنے دراز کو
کھول کر سی ڈیز نکال نکال کر نام پڑھ پڑھ کر دیکھنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد اس نے پانچ
سی ڈیز نکالی اور اُن میں سے ایک سے ڈی پلیئر میں لگا کر عشنا کے پاس بیڈ پر آ
گیا۔ ریموٹ اس کے ہاتھ میں تھا جس سے وہ مووی آن کر چکا تھا۔ وہ ریموٹ ایک طرف رکھ
کر عشنا نے قریب بیٹھ گیا۔ عشنا عالمگیر کے پاس بیٹھی بیڈ کراؤن سے ٹیک لگانے لگی
تو عالمگیر نے اس اپنے حصار میں لے لیا۔ عشنا نے مسکرا کر عالمگیر کو دیکھا پھر
مووی دیکھنے لگی۔
پتہ ہے یہ مووی میں نے کوئی دس مرتبہ دیکھی ہوگی۔۔۔۔لیکن اب
بھی ایسا لگتا ہے پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔

عالمگیر نے مووی دیکھتے ہوئے کہا۔ ایسی کیا بات ہے اس مووی میں؟
عشنا نے عالمگیر کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔ کچھ نہیں۔۔۔بس مجھے اچھی لگتی ہے۔۔۔۔
عالمگیر نے کندھے اچکا دیے۔نظریں اس کی سکرین
پر جمی ہوئی تھی۔ عشنا کو مووی کچھ خاص پسند نہیں آ رہی تھی۔ اچانک مووی میں ایک
سین آیا جہاں لڑکی مینی سکرٹ پہنے چلی آ رہی تھی۔ عشنا نے دیکھا تو فوراً آنکھیں
بڑی کر عالمگیر کے کندھے سے سر اٹھا کر عالمگیر کے آنکھوں کے سامنے ہاتھ کر اس کی
آنکھوں کے سامنے پردہ کیا
جان کیا کر رہی ہو؟ اتنا زبردست سین آنے والا ہے۔۔۔۔عالمگیر نے عشنا کا ہاتھ اپنی آنکھوں کے سامنے سے ہٹایا۔ نہیں۔۔۔۔آپ نہیں دیکھیں گے یہ۔۔۔۔
عشنا اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر عالمگیر کے
سامنے گھٹنوں کے بل کھڑی ہو گئی۔
جان۔۔۔۔کیا ہوا ہے۔۔۔؟
عالمگیر نے ماتھے پر بل ڈالتے ہوئے پوچھا۔ نہیں۔۔۔۔بند کریں اسے۔۔۔
عشنا کی ایک ہی ضد کہ عالمگیر اس لڑکی کو نا
دیکھے۔
جان۔۔۔۔میں نے اور دس بار یہ مووی دیکھ رکھی ہے۔۔۔عالمگیر نے عشنا کے چہرے کے ٹیڑھے میڑھے زاویے دیکھے تو اسے
سمجھ آ گئی کہ وہ کیوں اس کے سامنے دیوار بنی کھڑی ہے۔
آپ نے۔۔۔۔آپ نے کیوں۔۔۔
عشنا نے غصے سے عالمگیر کو دیکھتے ہوئے کہنا
چاہا لیکن کہہ نا سکی۔ اس نے ریموٹ دیکھا تو جھپٹ کر ریموٹ اٹھایا اور ذرا ترچھا
ہو کر ٹیلیویژن سکرین بند کر دی۔
جان ۔۔۔۔کیا ہو گیا ہے یار۔۔۔یہ سب تو نارمل ہے۔۔۔عالمگیر نے عشنا کو گھنٹوں کے بل اپنے سامنے ایستادہ دیکھ کر
کہا ۔
نہیں نہیں نہیں۔۔۔۔آپ نہیں دیکھو گے اسے۔۔۔۔۔عشنا نے ضدی انداز میں سر کو دائیں بائیں جنبش دی۔ اچھا اچھا نہیں دیکھتا ۔۔۔۔
عالمگیر نے عشنا کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے
اپنے پاس بیٹھایا۔
اچھا اب تو موڈ ٹھیک کرو۔۔۔
عالمگیر نے عشنا کا بگڑا موڈ دیکھ کر کہا ۔ چلو میں کوئی دوسری مووی لگاتا ہوں۔۔۔۔
عالمگیر نے کہا اور بیڈ سے اٹھ کر سی ڈی پلیئر
کے پاس رکھی سی ڈیز کے پاس آکر اُن کا جائزہ لینے لگا۔
یہ نہیں۔۔۔عشنا عالمگیر کے پیچھے آئی اور عالمگیر جو ایک سی ڈی لے کر اس
کا نام پڑھ رہا تھا عشنا نے دیکھتے ہی اس کے لیے منع کیا کیوں کہ اس مووی کے نام
کے ساتھ جو پوسٹر لگا تھا اس میں لڑکا لڑکی کو باہوں میں اٹھائے ہوئے تھا اور لڑکی
نے شرٹ کے نیچے صرف شارٹ پہنے تھے۔ عالمگیر نے مسکرا کر ساری سی ڈیز ایک طرف رخ دی
اور ایک ایکشن مووی کی سی ڈی سی ڈی پلیئر میں لگا دی۔ عالمگیر نے عشنا کو اپنے
ساتھ بیڈ پر بیٹھا دیا ۔ عشنا عالمگیر کو دیکھتے ہوئے کبھی کبھی سکرین بھی دیکھ
لیتی۔ مار دھاڑ سکرین پر چلتا رہا عشنا بے دلی سے دیکھتی رہی۔ اسے کہاں اچھا لگ
رہا تھا یہ سب۔ عالمگیر نے عشنا کی بیزاری دیکھی تو اس کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ
گئی جو اس نے کمال خوبصورتی سے چھپانے کی کوشش کی۔

 
Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , Bold romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based, social romantic Urdu,
Chahaton Ki Kehkshan Season 2 Complete Novel Complete by Kaniz Fatma is available here to 
download in pdf form and online reading.
 
Click on the link given below to Free download 705 Pages Pdf
It’s Free Download Link
 
Media Fire Download Link

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹس باکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top