Sham E Ferozan is the author of the book sham e Forazan Pdf. It is an excellent social, most romantic , Rape base , Revenge base and friendship base novel.
“میری بات تو سنو”وہ تیز تیز قدم اٹھاتی برستی ہوئی بارش
میں چلتی جارہی تھی جب دیان نے اسکا بازو پکڑ کر اسکا رخ اپنی جانب کیا۔ وہ دونوں
سر سے پاؤں تک بھیگ چکے تھے۔بارش اس قدر تیز تھی کہ انہیں آنکھیں کھولنے میں دکت
ہورہی تھی۔دیان اسکا ہاتھ پکڑ کر چند قدموں کے فاصلے پر ایک درخت کے نیچے لے آیا۔ “کہاں جا رہی تھی”اس نے اسکا ہاتھ چھوڑ دیا اور سیدھا اس
کی آنکھوں میں دیکھا۔ “تم سے دور” “تمہیں لگتا ہے کہ تم مجھ سے دور جا سکتی ہو؟” “ہاں”وہ سپاٹ انداز میں کہہ کر سامنے سڑک کی جانب دیکھنے
لگی۔ “تم بہت ظالم ہو۔ہمیشہ مجھے تکلیف دینے کے نئے سے نئے طریقے
ڈھونڈھتی ہو”وہ ہنستے ہوئے کہہ رہا تھا پر اس کی آنکھوں میں رقم تکلیف کی
داستان کوئی اندھا بھی دیکھ سکتا تھا۔ اس میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ اسکی آنکھوں
میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے۔ “کیوں کررہی ہو یہ سب؟کیوں خود کو اور مجھے تکلیف میں مبتلا کر
رہی ہو”اس نے جھٹکے سے اس کا رخ اپنی جانب موڑا اور اسے بازوؤں سے تھاما۔ “کیوں مجھے ایک بار پھر سے اس آگ میں جھونک رہی ہو جس سے نکلنے
میں مجھے دس سال لگے ہیں۔معاف کردو مجھے،نہیں ہے مجھ میں ہمت مزید تکلیفیں جھیلنے
کی”وہ شدید قرب کی کیفیت میں بول رہا تھا پر مقابل بے حس بنا کھڑا تھا۔ “تمہیں لگتا ہے کہ زندگی نے سارے دکھ صرف تمہیں دیے
ہیں۔نہیں…زائشہ نہیں۔میں نے زندہ رہتے ہوئے موت کا مزہ چھکا ہے۔قبر کے اندھیرے
اور گھٹن کو محسوس کیا ہے۔پر تم کیا جانو تکلیف کیا ہوتی ہے”
وہ ابھی بول ہی رہا تھا جب اس نے جھٹکے سے اس
کے ہاتھ اپنے بازوؤں سے ہٹائے اور چلا اٹھی۔ “بس کردو خدا کا واسطہ ہے بس کردو اپنی مظلومیت کے رونے
رونا۔تمہیں میری تکلیف تکلیف نہیں لگتی۔میں نے سات سال کی عمر میں اپنی آنکھوں کے
سامنے اپنے باپ کو مرتے دیکھا ہے۔تمہیں معلوم ہے جب گولی لگتی ہے تو کس قدر تکلیف
ہوتی ہے۔خون کسی آبشار کی طرح بہتا ہے۔ان ہاتھوں کو”اس نے اپنے ہاتھ اسکے
سامنے کیے”ان ہاتھوں کو اپنے باپ کے زخم پر رکھ کر میں نے خون کو روکنے کی
ایک ناممکن سی کوشش کی تھی۔پر ان کا خون بہتا چلا گیا اور چند منٹوں میں ان کے جسم
نے آخری جھٹکا کھایا اور…”اس کی آواز مدھم سے مدھم تر ہوتی جارہی تھی۔بارش
کی ترتراہٹ کی وجہ سے وہ بس اس کے ہلتے ہونٹوں کو دیکھ پا رہا تھا۔ اس نے اسکا
ہاتھ تھامنا چاہا پر وہ کچھ بڑبڑاتے دو قدم پیچھے ہوئی اور پلٹ کر بھاگنا شروع
ہوگئی۔ وہ بھاگ رہی تھی،فل سپیڈ سے بھاگ رہی تھی۔ وہ اسکے پیچھے جانا چاہتا تھا پر
اسکے اپنے پاؤں شل ہوگئے تھے۔ ایک رات دس سال پہلے آئی تھی اور ایک رات آج کی تھی
جب دیان غازی کو اپنی زندگی ختم ہوتی محسوس ہوئی تھی۔ اور ان دونوں راتوں کو اسکی
زندگی میں لانے والا بھی ایک ہی شخص تھا…عرش جہانگیر۔
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , Bold romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based, social romantic Urdu,
Shama e Ferozan Complete Novel Complete by Arham Saleem is available here to