Novel : Muhlik Novel Complete Pdf
Writer Name : UL Khan
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Muhlik Novel Completel Pdf Novel Complete by UL Khan is available here to download in pdf form and online reading.
”
یہاں رُکو میں ابھی آیا..”
سہراب نے اُس کو خود سے دور کرتے حکمہ کو بیڈ
پر بیٹھایا اور اُسکے لہوں رنگ دہکتے چہرے پر اُنگلیوں کی پشت سہلاتا ہوا ڈریسنگ
روم کی طرف بڑھ گیا.. اُسکے وہاں سے غائب ہوتے ہی حکمہ آنکھیں کھولتے دل کے مقام پر
ہاتھ رکھ کر گہرے سانس اپنے اندر کھنچنے لگی.. چند لمحوں بعد وہ ڈریسنگ روم سے باہر نکلا تو ہاتھ میں حکمہ
کا سیاہ لانگ کوٹ اور ریڈ اونی مفلر کے ہمراہ سیاہ لیڈیز ہیلمیٹ بھی تھاما ہوا تھا
اُس نے.. اس کے کمرے میں آنے پر بے ساختہ دونوں کی نظریں ایک دوسرے سے
چار ہوئیں، سرخی مائل سبز رنگ آنکھوں میں تیرتے جذبات کو دور سے بھی محسوس کرتے
حکمہ نے بوکھلاتے ہوئے سیاہ نین کٹوروں پر پلکیں گرا دیں.. سہراب آہستگی سے چلتا ہوا اُس تک آیا اور بغیر کچھ کہے حکمہ
کا ہاتھ تھام کر اُسکو اپنے مقابل کھڑا کیا.. وہ اُسکو اب اپنے ہاتھ میں تھاما کوٹ
پہنا رہا تھا جس کے بعد اُس نے حکمہ کے گلے میں اُسکا مفلر اچھے سے ڈالا.. گھنے بالوں کا بوجھ مشکل سے برداشت کرتے کلپ کو اُسکے بالوں
سے نکال کر لمبے سیاہ بال وہ نہ سمجھی سے دیکھتا ان کو جوڑے میں قید کرنے کی کوشش
کرنے لگا.. ” میں…. کر لیتی ہوں..”
حکمہ اس سب میں پہلی بار کچھ بولی تھی کہ اس کو
سہراب کے اناڑی پن سے چلتے ہوئے ہاتھوں کو دیکھ ہنسی ارہی تھی.. ” نہیں میں خود کروں گا..”
وہ انہماک سے اُسکے بالوں کی ایک ایک لٹ کو
ہاتھوں میں جمع کرتا کسی ضدی بچے کی طرح گویا ہوا حکمہ نے ایک نظر سر اُٹھا کر
اُسکے چہرے کو دیکھا اور لب بھینچ کر مسکراہٹ ضبط کرتی واپس نظریں جھکا گئی.. ” یہ دیکھو..” مسلسل دس منٹ کی ان تھک محنت کے بعد اُس نے حکمہ کا جوڑا بنا
دیا وہ اُسکو کندھوں سے تھامے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے اُسکی پشت پر کھڑا اپنی کی
ہوئی محنت کو فخریہ نظروں سے دیکھ رہا تھا..
” پیارا لگ رہا ہے یہ تو.. مگر صرف پیارا ہی..” حکمہ نے نظریں اُٹھا کر سامنے آئینے میں نظر آتے اپنے عکس کو
دیکھا تو داد دئے بنا نہ رہ سکی بیچارے نے ہیر اسٹائل کو اچھا بنانے کی خُوب کوشش
کی تھی.. سامنے سے چہرے کا احاطہ کئے سیاہ گھنگرالی لٹیں نکالی پیچھے جوڑا بھی
صحیح باندھا بس کلپ لگانے کی ٹیکنیک غلط تھی..
” کیا مطلب ؟؟
” حکمہ کے تعریفی کلامات سن کر سہراب نے سوالیہ
نظروں سے حکمہ کے سامنے نظر آتے عکس کو دیکھا.. حکمہ مسکرا گئی.. ” ایک… دو… تین…” تین کا ہندسہ گنتے ہی سیاہ گھنگرالے بال پشت پر بکھر گئے جس
کو نہ سمجھی سے دیکھتے سہراب نے اپنے بالوں میں اُنگلیاں چلائیں.. ” کہاں غلطی ہو گئی مجھ سے ؟؟؟
” وہ منہ بسورتا بچوں کی طرح بڑبڑایا جو اپنا کیا
ہوا کام خراب ہوتے دیکھ یونہی دل برداشتہ ہو جاتے ہیں..
“ہاہاہا! ہائے سہراب آپ کتنے کیوٹ ہیں…” وہ جو بڑی مشکل سے اُسکے تاثرات دیکھ کر ہنسی ضبط کئے کھڑی
تھی سہراب کی بڑبڑاہٹ سن کر تو کھلکھلا ہی اُٹھی.. پیچھے کھڑا سہراب آئینے میں نظر
آتے اُس کے عکس کو دیکھتا مبہوت سا ہوگیا.. وہ شاید پہلی بار اُس کو یوں ہنستے ہوئے دیکھ رہا تھا ماتھے
پر پڑے بل خود بخود غائب ہوتے گئے وہ بس یک تک سانس روکے اُس کو دیکھنے لگا..
It’s Free Download Link