Fareeb Novel Complete Pdf By Umaima Mukaram

Novel : Fareeb Novel Complete Pdf  
Writer Name : Umaima Mukkaram
Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Fareeb Novel Complete Pdf Novel Complete by Umaima Mukkaram is available here to download in pdf form and online reading.
 
 

مم۔میں نہیں۔۔جانتی۔۔
تکلیف کی شدت سے آنکھیں میچتی وہ بےبسی سے
چلائی جب سامنے بیٹھے شخص کے اشارے پر اسکی گردن پر ایک اور کیکڑا رکھا گیا وہ بری
طرح چیخنے لگی ۔۔
ہٹاؤاسکے اشارے پر پیچھے کھڑی لڑکی نے کیکڑا اسکی گردن سے اٹھا کر
واپس ڈبے میں ڈالا۔
لاسٹ چانس۔۔۔ بیگز کہاں ہیں۔۔
تھوڑا آگے جھکتے انتہائی سرد لہجے میں پوچھا کہ
سامنے کرسی سے بندھی لڑکی کا وجود خوف سے جھنجھنا اٹھا ۔
میں نے پوچھا بیگز کہاں ہیں ؟ کس کو دیے تم نے اور یہاں کس کے
کہنے پر آئی ہو۔۔ ؟
اب کہ وہ اپنی پوری قوت سے چلایا۔ اسکا کروڑوں کا نقصان اس
لڑکی کی وجہ سے ہوچکا تھا جو اسے گاڑی کی ڈگی سے ملی تھی۔
میں نہیں جانتی۔۔وہ بےبسی سے پھر چلائی جب پیچھے کھڑی لڑکی نے اسکے بال
دبوچے۔۔
اگر بتادوگی تو رہائی مل سکتی ہے اور تمہارے باس سے تمہیں
بچایا بھی جاسکتا ہے صرف ایک بار نام بتادو جس کےلیے یہ کام کیا ہے ۔۔
وہ لڑکی اسکے کان کے قریب دانت پیستے غرائی۔ جبکہ وہ اب سگریٹ
جلائے گہرے کش لیتے اس دھان پان سی لڑکی کو دیکھ رہا تھا جو یقیناً بہت مضبوط
اعصاب کی مالک تھی جو اب تک ” میں نہیں جانتی ” کی رٹ لگائے بیٹھی تھی۔ لڑکی
نے افسوس سے اسکا سر جھٹکا شاید وہ سامنے بیٹھے شخص کو صحیح طرح جانتی نہیں تھی یا
جس گینگ سے بھی وہ تھی اسکی ٹریننگ بہت سخت تھی ۔۔ سامنے سگریٹ کے گہرے کش لیتا وہ
مکمل اسکا جائزہ لینے لگا گلابی فراک اب بہت گندا ہوچکا تھا اسکے سلکی بال بری طرح
اجڑے چہرے کے زخموں پر چپکے ہوئے تھے ہونٹوں سے خون کی لکیر اب جم چکی تھی پھر بھی
اسکا حسن قاتل تھا۔ ہرنی جیسی آنکھوں میں خوف جچ رہا تھا۔
یقین کرو تمہارے جسم سے بوٹی بوٹی الگ کر کے میں اپنے کتوں کو
کھلادونگا جب بھی کوئی تمہاری مدد کو یہاں نہیں آئیگا یہ آخری آفر ہے نام بتاؤ
تمہیں باحفاظت دوسرے ملک پہنچا دونگا۔
سگریٹ کو زمین پر پھینکتے وہ اسکے قریب جھکا اور بہت نرمی سے
کہا ایک لمحے کو اسے سمجھ نہیں آیا وہ اسکے نرم لہجے پر پرسکون ہو یا اسکی دھمکی
پر روئے۔۔
میں۔۔۔قسم خدا ۔۔کی نہیں جانتی۔۔میں کسی گینگ سے تعلق نہیں
رکھتی۔۔
وہ بےبسی سے روتے پھر وہی جملے ادا کررہی تھی جو انکی تحویل
میں آنے کے بعد سے اب تک ادا کررہی تھی۔ وہ گہری سانس لیتے اثبات میں سرہلاتے
پیچھے ہوا ایک گہری نظر اسکے وجود پر ڈال کر گہرا مسکرا پھر اسکے پیچھے کھڑی لڑکی
کو دیکھا۔ وہ اسکا اشارہ سمجھ کر کمرے سے باہر نکل گئی کچھ لمحوں بعد واپس آئی تو
اسکے ہاتھ میں دو پلاس تھے۔
نن۔۔نہیں۔۔وہ لڑکی تیزی سے نفی میں سرہلاتی پیچھے ہونے لگی لیکن کرسی سے
بندھے ہونے کے باعث نا ہوسکی۔ 

Click on the link given below to Free download Pdf
It’s Free Download Link
 
Media Fire Download Link
 
 
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹس باکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

0 thoughts on “Fareeb Novel Complete Pdf By Umaima Mukaram

  1. Acha novel tha..but Kuch Kuch missing tha…jese zaid ka dobara zinda hona kese hova..wo Noor tk kese pohancha……Iman ka or Hassan ka…plz is ko sahi cmplt kr de…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top