Welcome to Urdu Novels Mania team, a platform for all the social media writers. Asra Khan, a famous versatile writer presenting her first novel for Urdu Mania team. Her complete novel Dard E Dil, is available here to download in pdf & for online reading.
دروازہ دھاڑ کی آواز کے ساتھ کھلا….. کتاب کو
مضبوطی سے پکڑ کر بیٹھی ہوٸ ہانی کا دل اچھل کر حلق میں آ گیا…. اس نے بامشکل نگاہیں اٹھا
کر سامنے کی طرف دیکھا…. اسے دروازے میں ایک شخص کھڑا ہوا نظر آیا…. جسے دیکھ کر ایک
لمحے کو وہ مبہوت رہ گٸ……. بلیک جینز پر گرے شرٹ پہنے پرکشش نقوش والا وہ شخص
ہانی کو ہی دیکھ رہا تھا اسکے بھورے بال ماتھے پر سٹا۶لش انداز میں بکھرے ہوۓ تھے……
ہانی کی نظر ہوتے ہوتے اسکے داٸں ہاتھ
پر پڑی جہاں ریوالور صاف نظر آ رہا تھا…. خوف کے مارے اسکا چہرہ سفید پڑ گیا…. یہ بھی انہیں غنڈوں
میں سے ایک ہے…. اس نے کانپتے ہوۓ سوچا…. یہ مجھے بھی مار ڈالے گا … وہ ایک کتاب
کو مضبوطی سے تھامے کھڑی ہوٸ….. اس وقت اسے یہ کتاب کل کاٸنات لگ رہی تھی…..
اس نے ایک نظر اپنی طرف بڑھتے ہوۓ اس شخص کو دیکھا اور پر اس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے
ہوۓ بھاری کتاب اسکی طرف اچھالی………. شہیر اس لڑکی کی طرف بڑھا تھا جو شکل سے ہی اسے بےانتہا خوفزہ
دکھاٸ دی….
وہ اسے اعتماد میں لے کر باہر جانا چاہ رہا تھا جب اس لڑکی نے یکایک حرکت کی اور اپنے
ہاتھ میں پکڑی کتاب اسکی اچھالی اور بھاگنا چاہا….. شہیر پھرتی سے اس کتاب سے
بچتا ساٸڈ پے ہوا…. اور پھر اس نے پھرتی سے بھاگتی ہوٸ ہانی کو بازو
سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا…… ہانی کا چہرہ خوف سے سفید پڑ گیا اور جسم کانپ کانپ
کر گویا واٸبریشن پر
لگ گیا تھا………. پلیز مجھے جانے دو میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے غنڈا بھائی ۔۔ ۔؟؟
غنڈا۔ ۔ ۔۔ ؟ شہیر نے سوچا۔ ۔ ۔ اسکی آنکھوں میں شرارت چمک اٹھی تھی ہمیشہ. غلط
ٹائم پر اسے الٹے کام یاد آتے تھے۔ ۔ ۔ اسنے ہانی کو سر سے پکڑ کر آگے کھنچا۔۔ ۔۔اور
پسٹل اسکے سر پر تانتے ہوۓ بولا۔ ۔ ۔ یہ تو تب پتا چلے گا جب تمھارے بھیجے میں یہ
گولی گھسے گی۔ ۔ ۔ وہ مصنوئ سختی سے بولا۔ ۔ ۔ ۔ نہیں پلیز ۔ ۔ ۔وہ سسک اٹھی۔ ۔ ۔
۔ چلو میرے ساتھ۔ ۔ ۔ وہ اسے کھینچتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ ۔ ۔ ۔
It’s Free Download Link