Novel : Be Reham Ishq (Season 2 of Jannat ka Armaan) by Sadaf Memon
Writer Name : Sadaf Memon
Category : Romance Based Novel
Sadaf Memon is the author of the book Be Reham Ishq Pdf. It is an excellent cousin marriage based novels,secret agent based,rude hero based novels,innocent heroine based,romantic urdu novels,,
میں نے کب کتے
پالنے شروع کر دئے اور کونسے جانور مجھے رکھنے کا شوق ہے وہ خود سے پوچھ رہا تھا۔
جھوٹی لڑکی.؟؟ پتا
نہیں اور کیا کیا کہے گی۔ حماد چل ادھر سے کہی قتل کے کیس میں اندر نا ہو جائے ایک
پولیس آفسر کو مارنے پر دوسری پولیس آفسر ادھر ہی موجود ہے وہ اپنے قدم اندر کی
جانب بڑھا گیا تھا۔
منت اپنی جگہ سے
اٹھتے ابھی اندر جاتی کہ تبھی کسی نے اس کو کھینچ کر گھر کے پچھلی سائیڈ لیا تھا۔
کون ہے بچاؤ ابھی
منت شور مچاتی اس کے منہ پر عرش نے اپنا ہاتھ جمایا تھا۔
عرش جو کب سے وہاں
سب کی باتیں سن رہا تھا آخر تھک کر باہر آیا اور کافی دیر سے منت کے انتظار میں
تھا کہ کب وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوگی آخر وہ کھڑی ہوئی تو عرش خان کو موقع مل ہی گیا
تھا ..!!
اب وہ اس کی گرفت
میں پھڑپھڑا رہی تھی جبکہ عرش اسکو دیکھ رہا تھا جو اپنے چہرے سے اس کے ہاتھ کو
ہٹانے کی کوشش میں تھی۔
عرش نے ایک ہاتھ
سے اس کے دونوں ہاتھ کو اپنے قابو میں کیا تھا۔
اور اس کے کان کے
قریب جھکا تھا۔
کس نے کہا تھا
کالے رنگ کا ڈریس پہنو ..؟؟ گھمیبر لہجے میں بولا تھا اور اسکے ہونٹ سے ہاتھ ہٹا گیا
تھا جبکہ اب بھی وہ کان کے قریب جھکا ہوا تھا۔ منت کی دل کی دھڑکن زور زور سے چلنے
لگی تھی اس کو اپنے اتنے قریب دیکھ کر..!!
بی ریلکس مائے
پرنسس.!! عرش اس سے دور ہٹتے بولا تھا۔
یہ کیا بدتمیزی
ہے..؟؟ منت اپنے سوکھے ہونٹ پر زبان پھیرے بولی تھی۔
کونسی بد تمیزی..؟
عرش خان کب بد تمیزی کرتا ہے کب تمیز سے رہتا ہے یہ اسکے دشمن جانتے ہیں تم اگر
جان گئی تو اس دن ہی صدمے سے تم اللّٰہ کو پیاری ہو جاؤ گی اس کا لہجہ برف کی
مانند سرد تھا جبکہ چہرے پر مسکراہٹ قائم تھی۔
ایک بات بتاؤ میں
کافی زیادہ بد تمیز ہوں اور ایک راز کی بات بتاؤ جس جس کو آج تک میں بد تمیز لگا
ہوں وہ پھر مجھے کچھ بھی سمجھنے کے لائق نہیں رہا وہ اس کے رخسار پر ہاتھ پھیرے
دور ہوا تھا۔
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 882 Pages Pdf
- It’s Free Download Link