Writer Name : Kaniz Fatma
Category : Romance Based Novel
وہ نیلی ساڑی میں اُس کی توقع کے برعکس اور بھی خوبصورت لگ
رہیں تھی۔ عالمگیر چلتا ہوا اُس کے پاس آیا اور ہمیشہ کی طرح اُس کے ماتھے پر لب
رکھ دیئے عشنا نے مسکرا کر آنکھیں بند کر لی۔ عالمگیر نے ڈریسنگ ٹیبل پر دیکھا
جہاں موتیوں کا وہی ہار رکھا ہوا تھا جو اُس نے عشنا کو مرحہ کی بارات والی رات
پہننے کے لیے کہا تھا۔ عالمگیر نے ہار اٹھا کر عشنا کے گلے میں پہنا دیا۔ عشنا نے
مسکرا کر شیشے میں نظر آ رہے عالمگیر کے عکس کو دیکھا تھا جو محبت لٹاتی نظروں سے
اُسے ہی دیکھ رہا تھا۔ عشنا نے جلدی جلدی اپنی تیری مکمّل کی۔ عالمگیر اُس کے پاس
کھڑا مسکراتے ہوئے اُسے دیکھے گیا۔ عشنا نے پرفیوم اسپرے کرنے کے لئے اٹھایا تو
عالمگیر نے اُس کے ہاتھ سے پرفیوم کی بوتل لے کر ڈریسنگ ٹیبل پر رکھ دی اور اُسے
کھینچ کر سینے سے لگا لیا۔ عشنا اُس کی باہوں میں ذرا سا کسمسای تھی۔ لیکن عالمگیر
کی گرفت اُس کی کمر پر کافی سخت تھی۔ وہ چاہ کر بھی مزاحمت نہ کر سکی تھی۔ تھوڑی
دیر بعد عالمگیر نے اُسے خود سے الگ کیا اور اُس کے کان کے پاس جھکا۔ “میں چاہتا ہوں،تم میری خوشبو سے مہکو۔۔۔۔ہمیشہ۔۔۔۔۔” عالمگیر نے اُس کے کان کے پاس کہا تو عشنا نچلا لب دانتوں سے
دبا کر مسکرا دی۔ “چلیں۔۔۔” عشنا نے عالمگیر کا ہاتھ تھام کر کہا تو عالمگیر نے اُس کی
ساڑی کو کندھے سے برابر کی اور اُس کا ہاتھ تھامے باہر آ گیا وہ لوگ کمرے سے باہر
آئے تو رحمت بیگم اُن کی طرف بڑھی تھیں۔ “ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔کسی کی نظر نہ لگے”
رحمت بیگم نے آگے بڑھ کر اُن کی بلائیں لی تو
عشنا نے مسکرا کر عالمگیر کو دیکھا۔ “اللہ تم دونوں کو نظریں بد سے بچائے۔۔۔
” رحمت بیگم نے چند نوٹ اُن کے سر پر وار کر پاس
کھڑے ملازم کو تھمایا تو عشنا اُن کے گلے لگ گئی۔ رحمت بیگم نے باری باری دونوں کے
ماتھے پر پیار کیا اور اپنی دعاؤں کے سائے میں اُنھیں رخصت کیا ۔ عالمگیر ڈرائیونگ
کرتے ہوئے بار بار عشنا کو دیکھ رہا تھا۔ وہ لگ ہی اتنی پیاری رہی تھی۔ عشنا کا
بھی یہی حال تھا۔ عالمگیر وائٹ شرٹ اور بلیو کلر کے کوٹ پینٹ میں بلیو ٹائی جو
عشنا نے دی تھی وہی پہنے ہوئے تھا۔ بالوں کو جیل سے سیٹ کیے ہاتھوں میں قیمتی گھڑی
پہنے وہ مردانا وجاہت کا شکار لگ رہا تھا۔
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , Bold romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based, social romantic Urdu,
Chahaton Ki Kehkshan Complete Novel Complete by Kaniz Fatma is available here to
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹس باکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ